بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چمپئن شپ 4جنوری سے شروع ہوگی

پیر 28 دسمبر 2015 13:31

بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چمپئن شپ 4جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چمپئن شپ 4جنوری سے کوئٹہ میں شروع ہوگی،چمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں یہ چمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی-