سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 دسمبر 2015 13:42

سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کا اقدام لاہور ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصب اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت عالیہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کرکٹر محمد عامر نے میچ فکسنگ کرکے ملکی وقار کو داؤ پر لگا دیا ہے لہذا وہ عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔