ماضی میں ڈوپنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی پلیئرز کا احوال
پیر 28 دسمبر 2015 13:43
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015)انٹر نشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کومعطل کردیاگیا ہے، اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز اس پابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔
(جاری ہے)
یکم نومبر2006 کو فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر بالترتیب دو اور ایک برس پابندی کی سزا دی گئی تھی، تاہم دونوں کو ٹربیونل نے اس سزا سے بری کردیا تھا، کیونکہ ان کے یہ ڈوپ ٹیسٹ ایونٹ سے باہر ہوئے تھے، 2 اکتوبر 2012 کو لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو انگلش بورڈ نے اپنے اینٹی ڈوپنگ قواعد کے تحت 12 ہفتے پابندی کی سزا دی تھی، 7 مئی 2014 کو کاشف صدیق کو اینٹی ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی پر 2 برس پابندی کی سزا دی گئی، 25 مئی 2015 کو پاکستانی اسپنر رضا حسن کو نیشنل ایونٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام پائے جانے پر 2 برس کیلیے کھیل سے دور کردیاگیا اور اب 27 دسمبر 2015 کو آئی سی سی نے یاسر کو اینٹی ڈوپنگ قواعد سے انحراف کرنے پر عبوری طور پر معطل کیا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.