ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسرشاہ کا موقف سامنے آگیا

اپنی اہلیہ کی بلڈپریشرکی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوگیا، سپنر یاسر شاہ

پیر 28 دسمبر 2015 13:45

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسرشاہ کا موقف سامنے آگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلی مرتبہ موقف سامنے آگیا جب کہ اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل سرجوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یاسرشاہ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے وہ ری ایکشن کرگئی جب کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس حوالے سے سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے اور میڈیکل پینل یاسرشاہ کے بلڈ سیمپل ٹیسٹ کرانے یا آئی سی سی کو صرف موقف دینے کا فیصلہ بھی کرے گا،یاسر شاہ نے پی سی بی کو جمع کرؤاے گے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں نے دبئی کے ٹیم ہوٹل میں غلطی سے اپنی بیوی کی بلڈ پریشر کی دوائی کھا لی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2015 میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولریاسرشاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کرتے ہوئے ان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔