ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو فٹنس کیمپ سے باہر کردیا گیا

پیر 28 دسمبر 2015 13:45

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو فٹنس کیمپ سے باہر کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو فٹنس کیمپ سے باہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ جاری ہے جس میں سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر سمیت سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی شرکت کررہے ہیں تاہم یاسر شاہ کو فٹنس کیمپ سے باہر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرفٹنس کیمپ سے باہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ13 نومبر کو یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ آنے کے بعد اتوار کے روز آئی سی سی نے یاسر شاہ کو عارضی طور پر ہر قسم کی کرکٹ کیلئے بین کردیا تھا۔