آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سکول چمپین شپ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پیر 28 دسمبر 2015 13:47

آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سکول چمپین شپ کی تقریب رونمائی ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015) آزادکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈارجیولرز سکول کرکٹ چمپین شپ 2016کی تقریب رونما ئی قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں گذشتہ روز رنگا رنگ تقریب منعقد کی گی۔جس میں گورنمنٹ سکولوں کی چھ ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں سپونسر کرنے والوں چودھری محمد سعید،راجہ ارسلان نصرت،میراختر،محمد رافع سلیم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض ہمایوں مرزا نے سرانجام دئے۔میرپور میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹورنامنٹ جس میں میرپور کے ذامہ داران نے کرکٹ کے فروغ کے لیے سرکاری سکولوں کی کرکٹ ٹیموں کو سپونسر کیا ہے۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیاگیا۔جس کے بعد مہمان خصوصی چودھری محمد سعید سمیت صدرآزادکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میر عثمان اور میراختر نے تقریب رونمائی کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی سیکریٹری مالیات چودھری محمد سعید ،میراختر،میرعثمان،راجہ ارسلان نصرت سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرپور ہمارا شہرہے او ر اس میں تعلیم وترقی اور کھیل کے فروغ کے لیے ہمیں حکومت اور حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود اس کی بہتری کے لیے کاوشیں کرنی ہوں گی۔ حکمرانوں نے میرپور کے ساتھ تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبہ جات میں صرف بلند و بانگ داوئے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

نوجوانوں کے لیے شہربھر میں کوئی کھیل کا میدآن نہیں ہے۔نیوسٹی دس ہزار سے زائد آبادی کا ٹاؤن ہے مگر وہاں پر کوئی کھیل کا میدآن میسر نہیں ۔آج سٹرکوں پر کھیلنے والے بچوں کو گراؤنڈ میں لانے کی احسن کاوش ہے ۔صدر آزادکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ میرپو ر کے اند ر اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو یکم جنوری سے شروع ہوگا اس کے بعد آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائے گا۔

اور جلد ہی آزادکشمیر پریمر لیگ کا آغاز بھی کیا جائے گاجس کی سپونسر شپ بھی میرپور کے شہریوں سے حاصل کی جائے گی۔ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیموں میں ،ٹویوٹا آزادکھاڑک اایگل ،نفیس لائنز افضلپور،نفیس چترپڑی،ایم ڈی اے ایف ون فالکن،مسلم ہینڈ کلیال، کمپیوٹر ورلڈ پنتھر پائلٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔میرپور میں آمدہ سال شروع ہونے والی آزادکشمیر پریمر لیگ میں مہمان خصوصی سیکریٹری مالیات چودھری محمد سعید نے ایک ٹیم کو سپونسر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :