اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں صدر ممنون حسین

پیر 28 دسمبر 2015 13:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں، اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے۔ پاک میرین اکیڈمی کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ملک کو بحری علوم رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے ،کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم بھی اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر منصوبوں سے وابستہ ہے، قومی منصوبوں میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام مسترد کردیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز پر 700 ملازمین ہیں ، اس صورت حال میں پی آئی اے کیسے ترقی کرے گی۔صدر مملکت فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس احسن طریقے سے فرائض انجام دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :