عائشہ ثنا کا میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بُرا سلوک ، ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 14:18

عائشہ ثنا کا میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بُرا سلوک ، ایک اور ویڈیو منظر عام ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء): پاکستانی ٹی وی اداکار اور پاکستانی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی میزبان عائشہ ثنا کی ایک اور ویڈیو منظرٍ عام پر آ گئی ہے جس میں وہ ایک ڈریسنگ روم میں بیٹھی ہیں اور میک اپ آرٹسٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نسبتاً چیختے ہوئے قابلٍ اعتراض الفاظ استعمال کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ ثنا لندن میں منعقد کیے گئے ایک شو میں شرکت کے لیے اپنے بال ٹھیک کروانے آئیں تو وہاں موجود تما میک اپ آرٹسٹ اور ہئیر اسٹائلسٹ کی ایسی تیسی کر دی ، بالوں کو ہاتھ لگانے والی ہر آرٹسٹ کو اچھی خاصی سننے کو ملیں جس پر موقع پر موجود ہی کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپ لوڈ کر دی.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ ثنا کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں وہ کیمرہ مین سمیت مارننگ شو کے تمام سٹاف کو چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ”برائٹ کریں“. عائشہ ثنا کی اس ویڈیو کا ڈب سمیش پاکستان کی معروف ماڈلز نے بھی کیا جس کے بعد دونوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں. عائشہ ثنا کی لندن میں بنائی گئی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: