یاسرشاہ نے جو دوا اس سے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملتی: ڈاکٹر وقار

یاسر شاہ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی سی سی سے خط وکتابت بھی کرینگے ، جنرل منیجر پی سی بی میڈیکل ڈاکٹر سہیل

پیر 28 دسمبر 2015 15:10

یاسرشاہ نے جو دوا اس سے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملتی: ڈاکٹر وقار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) صدر نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن ڈاکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نے جو دوا لی اس کا براہ راست کھیل بہتر بنانے سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پی سی بی کے جنرل مینجر میڈیکل ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ وہ یاسر شاہ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے جو دوا لی اس کے بنیادی طور پر دو اثرات ہیں۔

یہ دوا بلڈ پریشر کے مرض میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔کھلاڑیوں کو اس دوا سے کھیل بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملتی تاہم یہ دوا ممنوعہ ادوایات کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دیتی ہے جس کے باعث مقابلوں کے دوران اس دوا کے استعمال پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا ہے کہ یاسرشاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے خط وکتابت بھی کریں گے جبکہ یاسرشاہ سے ملاقات کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔ ۔