کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار اداکرے، ممنون حسین
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، صدر کی میرین اکیڈمی کی 52 ویں پاسنگ ہاؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب
پیر 28 دسمبر 2015 15:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں کبھی بھی ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں، اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ان کے خاتمے کیلئے قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی فضاء قائم ہوئی ہے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ،آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن قائم ہوا ہے جس میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ،قیام امن سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور روز گار میں اضافہ ہو رہا ہے،صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک انقلابی اقدام ہے ،منصوبے کی راہ میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے،اس منصوبے سے ملک کے چاروں صوبوں فوائد حاصل ہوں گے اس منصوبے سے نہ صرف بیر وز گاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ توانائی بحران کا خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ،صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ صرف پاکستان کیلئے بلکہ خطے میں بسنے والے تمام ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو بحری علوم رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے ،کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم بھی اپنا کردار ادا کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.