لاہور : نواسی کی شادی میں وزیر اعظم کی گلابی پگڑی سب کی توجہ کا مرکز، پگڑی بھارتی ہم منصب کا تحفہ تھا۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 15:18

لاہور : نواسی کی شادی میں وزیر اعظم کی گلابی پگڑی سب کی توجہ کا مرکز، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی پر ایک گلابی پگڑی سر پر باندھ رکھی تھی جو تقریب میں موجود سب افراد کی توجہ کا مرکز رہی۔ نواز شریف کی پگڑی سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی پہنی یہ پگڑی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز مختصر دورہ پاکستان کے موقع پر ان کو بطور تحفہ دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پیش کیے گئے اس تحفے کو قبول کیا اور اپنی نواسی کی شادی پر پگڑی پہنی۔ اس سے قبل مودی کے پاکستان کے مختصر دورے پر ذرائع نے اطلاعات دی تھیں کہ مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کے موقع پر کچھ تحائف بھی ان کی نذر کیے جنہیں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلٍ خانہ کی جانب سے قبول کر لیا گیا.

متعلقہ عنوان :