نواب ثناء اﷲ زہری بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کرینگے، جاوید سوزمینگل

نومنتخب وزیر اعلیٰ نے صوبے کو پارٹی کا قلعہ بنانے کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، عزیز عمرانی

پیر 28 دسمبر 2015 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خضدار کے سینئر نائب صدر جاوید سوزمینگل اور جنرل سیکریٹری سردار عزیز عمرانی نے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ زہری کو نومنتخب وزیر اعلیٰ بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب ثناء اﷲ زہری بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پسماندگی کے خاتمے روزگار کی فراہمی امن و امان کا قیام، صحت و تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواب ثناء اﷲ زہری نے پارٹی قائد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے صوبے کو مسلم لیگ کا قلعہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس کی تکمیل میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کی کاوشوں کی بدولت مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں متحد و منظم ہے اور عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :