پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں پشاور پہنچ گئیں

پیر 28 دسمبر 2015 15:38

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں ..

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں نیشنل سینئر اور 5 ویں جونیئر نیشنل جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد سیمت دیگرٹیمیں پیرکو پشاور پہنچ گئیں ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق 5ویں جونیئر نیشنل جوڈو چیمپئن شپ 28 سے29 دسمبر تک جبکہ 24ویں نیشنل سینئر جوڈو چیمپئن شپ 30 سے31 دسمبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سے14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چاروں صوبے، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، آرمی ، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور نیوی شامل ہیں۔ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پہلے کراچی میں منعقد ہونا تھی تاہم ناگزیر حالات کی وجہ سے اسے کراچی سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ فیڈریشن نے ایونٹ منتقل کرنے کا فیصلہ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کی رضا مندی کے بعد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :