خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن کردیا گیا

پیر 28 دسمبر 2015 15:47

خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن کردیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن کردیا گیاہے جسکے لئے رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری شہزاد احمدسمیت 34 صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو خطوط ارسال کردیئے ،الیکشن 10جنوری کو قیوم سٹیڈیم پشاور میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جسٹس (ر)احسان اللہ قریشی کی نگرانی میں ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے میڈیا سینٹر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداربھی موجود تھے۔انکاکہناتھاکہ آئی اوسی اور پی ایس بی کے تعاون سے ملک میں سپورٹس کے دو گروپ کا خاتمہ ہوگیاہے اب متفقہ طور پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 23جنوری کو اولمپک ہاؤس لاہور میں منعقدہونگے۔ا نہوں نے کہاکہ پی او اے کی ہدایت پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے دوران تمام ایسوسی ایشنز کے صدور وسیکرٹریز خود آکر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں نمائندہ مقررکرنے کا مجازنہیں ہوگاجبکہ ہال میں لسٹ میں نام کے بغیر کسی شخص کواندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔