برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی رقم میں کمی

عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتیں برطانیہ کی معیشت کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں، مرکزی بینک

پیر 28 دسمبر 2015 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) گزشتہ مالی سال برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد سے بھی نیچے آگیا۔ مالی سال 15-2014 میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2?2 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانوی کرنسی پاؤنڈ سٹرلنگ کی قدر میں کمی سے یہاں سے ملنے والی ترسیلات زر پر بھی اثر پڑا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں سالانہ اضافہ 12 فیصد سے کم ہوکر 4?9 فیصد تک محدود رہا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتیں برطانیہ کی معیشت کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں جبکہ ملازمتوں کے مواقع بھی بہتر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آنے والے سالوں میں یوکے سے ملنے والی ترسیلات زر میں مزید تیزی آجانے کی امید ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :