جاپانی کار ساز کمپنی کی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش

پیر 28 دسمبر 2015 15:59

جاپانی کار ساز کمپنی کی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) ایک جاپانی کار ساز کمپنی نے مراعات دینے کی صورت میں پاکستان میں کارسازی کا نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں کام کرنے والی تین جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سے ایک نے پیشکش کی ہے کہ جو مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہیں وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگانے کیلئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک حکومت کی جانب سے اتنی بڑی پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے نئی کار ساز کمپنیوں کیساتھ پرانی کمپنیوں کے نئے پلانٹس پر بھی رعایت ہو تو مسابقت کے ساتھ ساتھ روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :