Live Updates

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 16:09

لاہور :  پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر ریاض فتیانہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاض فتیانہ نے پارٹی چئیر مین عمران خان کے علم میں لائے بغیر ن لیگی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی جبکہ حلقے میں پارٹی ٹکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔ پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض فتیانہ پی پی 89 میں آزاد اُمیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات