قومی آل راونڈر انور علی کی بھی نرگس فخری سٹائل میں تصویر سامنے آگئی

پیر 28 دسمبر 2015 16:09

قومی آل راونڈر انور علی کی بھی نرگس فخری سٹائل میں تصویر سامنے آگئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے مشہور ماڈلز کو الٹے لٹا کر اشتہارات دینے کا مقابلہ شروع ہونے کے بعد ملکی کرکٹر بھی میدان میں آگئے ہیں ، موبائل فون کمپنی موبی لنک کی طرف سے بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے اشتہار پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوا تو ایک اور موبائل فون کمپنی یوفون نے بھی اداکار فیصل قریشی کے ساتھ ویسے ہی پوز کا اشتہاردے دیا ، اس مقابلے میں اب ملکی کرکٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ہیں اور آل راونڈر انور علی کی نرگس فخری سٹائل میں تصویر بھی سامنے آگئی ہے جو قومی ٹی کے سابق سپنر سعید اجمل نے اپنے فیس بک پیج پر شیئرکرکے لکھا کہ ’ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران نرگس فخری موڈ میں انور علی کی لی گئی تصویر‘ ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ موبائل فون کمپنی موبی لنک کے مذکورہ اشتہار پر شدید تنقید کے بعد کمپنی کی برینڈایمبسیڈر بھارتی اداکارہ نرگس فخری کو بھی وضاحت دینا پڑی تھی کہ وہ تصویر کے اس طرح استعمال کیے جانے سے لاعلم تھیں ۔

قومی آل راونڈر انور علی کی بھی نرگس فخری سٹائل میں تصویر سامنے آگئی