کراچی ،رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،14مشتبہ افراد زیر حراست ،اسلحہ اور منشیات برآمد

کارروائی لیاری ،چاکیواڑہ،لی مارکیٹ،کجھور بازار،چیل چوک،بلدیہ اتحاد ٹاؤن،سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ،الآصف اسکوائراورنیو کراچی میں کی گئی

پیر 28 دسمبر 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) رینجرز اور پولیس کا پیر کو کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 14مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو رینجرز اورپولیس نے لیاری ،چاکیواڑہ،لی مارکیٹ،کجھور بازار،چیل چوک،بلدیہ اتحاد ٹاؤن،سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ،الآصف اسکوائر،نیو کراچی،لائنز ایریا،منگھو پیر اور گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا اور داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔

اس دوران کسی بھی شخص کو علاقے کے اندر یا باہر آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 14 افراد کوحراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق سیاسی مذہبی اور کالعدم جماعتوں سے ہے۔حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔