2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے،توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،معیشت،توانائی،امن کی بحالی،تعلیم اورصحت مسلم لیگ(ن) کے منشور کی ترجیحات ہیں،کراچی سمیت ملک میں امن کیلئے وزیراعظم نے جرات مندانہ اقدامات اورمعیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا 39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈزکی تقریب سے خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے،توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،معیشت،توانائی،امن کی بحالی،تعلیم اورصحت مسلم لیگ(ن) کے منشور کی ترجیحات ہیں،کراچی سمیت ملک میں امن کیلئے وزیراعظم نے جرات مندانہ اقدامات کئے، وزیراعظم نے امن اورمعیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے،عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے معترف ہیں۔

وہ پیر کو کراچی میں 39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈزکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ معاشی تنظیم ملک کے کمزور طبقے کیلئے بی آئی ایس پی کا دائرہ وسیع کیا گیا،انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار 30لاکھ خاندانوں تک بڑھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیکس کی مدمیں گزشتہ پانچ ماہ میں16.8فیصد اضافہ ہواہے،پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے لئے سہولت دے رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیاگیا،پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار کا12فیصد پیداکرتاہے،جبکہ ہماری ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،معیشت ،توانائی،امن کی بحالی،تعلیم اورصحت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں امن کیلئے وزیراعظم نے جرات مندانہ اقدامات کئے،عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے معترف ہیں۔(م ق)