ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یاسر شاہ کو تربیتی کیمپ میں شرکت سے روکدیا،ظفر گوہر تربیتی شامل

پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے پر مشاورت کا سلسلہ جاری

پیر 28 دسمبر 2015 16:57

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یاسر شاہ کو تربیتی کیمپ میں شرکت سے روکدیا،ظفر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ سپنر یاسر شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں شرکت سے روک دیا۔یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی سی بی حکام نے معاملہ حل ہونے تک یاسر شاہ کو تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی یاسر شاہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔