کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں46ارب82کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس173.29پوائنٹس اضافے سے 32674.04پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 28 دسمبر 2015 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب82کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت14.86 فیصد زائد جبکہ47.57حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم، توانائی اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32763پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق ایف پی سی س ایوارڈ تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دیگر مثبت اعلانات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس173.29پوائنٹس اضافے سے 32674.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب،82کروڑ13لاکھ 69ہزار 264روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 68کھرب88ارب 52کروڑ79لاکھ 26ہزار751روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ38ہزار 340شیئرز رہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میں1کروڑ55لاکھ34ہزار410 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے اضافے سے4600.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت46.27روپے اضافے سے 977.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت49.99روپے کمی سے8850.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت18.90روپے کمی سے942.60روپے ہوگئی ۔

پیر کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ11لاکھ85ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.70روپے اضافے سے35.70روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں66لاکھ76ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.6روپے اضافے سے23.03روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس91.76پوائنٹس اضافے سے 19193.60پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس462.98پوائنٹس اضافے سے 55178.46جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس152.71پوائنٹس اضافے سے 22739.66پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :