کھلاڑیوں کو100 گھنٹے سالانہ ڈوپنگ پر لیکچر ز دئیے جاتے ہیں، محمد عامر کا رویہ شعیب ملک سدھاریں گے، یاسر شاہ سے متعلق آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں گے

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا ٹریننگ کیمپ کے دورے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

پیر 28 دسمبر 2015 17:44

کھلاڑیوں کو100 گھنٹے سالانہ ڈوپنگ پر لیکچر ز دئیے جاتے ہیں، محمد عامر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں کھلاڑیوں کو ڈوپنگ سے متعلق 100 گھنٹے لیکچر دئیے جاتے ہیں، محمد عامر کا رویہ سدھارنے کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی ہے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ سے متعلق آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے،آئی سی سی کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

یہ کہنا درست نہیں کہ کھلاڑیوں کو ڈوپنگ سے متعلق تربیت فراہم نہیں کی جاتی ایک سال میں کھلاڑیوں کو ڈوپنگ سے متعلق 100 گھنٹے لیکچر دیے جاتے ہیں۔ ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر قانونی اور طبی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یاسر شاہ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ان کی جگہ ظفر گوہر کو کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔محمد عامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے کردار کی بہتری کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی ہے۔

متعلقہ عنوان :