کراچی : کسٹم حکام کی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی ، ملزم سے 950 موبائل فون بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 17:53

کراچی : کسٹم حکام کی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی ، ملزم سے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : کسٹم حکام نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے آنے والے مسافر کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 950 موبائل فون اور ایک آئی پیڈ بر آمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے قبضے سے بر آمد کیے گئے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔