اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے:صدرممنون حسین
ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 17:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں، اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کو بحری علوم رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے ،کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم بھی اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر منصوبوں سے وابستہ ہے، قومی منصوبوں میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام مسترد کردیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز پر 700 ملازمین ہیں ، اس صورت حال میں پی آئی اے کیسے ترقی کرے گی۔صدر مملکت فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس احسن طریقے سے فرائض انجام دیں گے۔پاک میرین اکیڈمی سے 288کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.