روسی صدرولادی میر پیوٹین اورطالبان رہنماء ملامنصور اختر کی ملاقات کی تردید

محدودرابطے ضرورہیں تاہم باقاعدہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی،طالبان کو اب بھی دہشت گردی سمجھتے ہیں،روسی وزارت خارجہ

پیر 28 دسمبر 2015 18:05

روسی صدرولادی میر پیوٹین اورطالبان رہنماء ملامنصور اختر کی ملاقات ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) روس نے صدرولادی میرپیوٹین کی طالبان رہنماء ملامنصوراختر سے ملاقات کی برطانوی اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ روس طالبان کو اب بھی دہشت گرد سمجھتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ روسی صدراورملااختر منصورکی ملاقات کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے اوراس حوالے سے روسی وزیرخارجہ بھی ایک اہم بیان جاری کریں گے ،عہدیدار کے مطابق روس کو ابھی ایسی ضرورت پیش نہیں آئی کہ ان کا ملک طالبان سربراہ سے ملاقات کرے ،یادرہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں 15 ستمبر کو ایک فوجی اڈے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پوتن نے ملا منصور کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی پیشکش کی ہے،درایں اثناء روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے کابولوف کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماسکو اور طالبان کے درمیان رابطے محدود ہیں اور صرف معلومات کے تبادلے تک موقوف ہیں۔ دونوں فریقین نے اس ضمن میں کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں کی ہے۔ بقول ماریا روس طالبان کو اب بھی دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :