داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے، سعودی مفتی اعظم

داعشی جنگجوؤں کواسلام کا پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا،شیخ عبدالعزیز الشیخ

پیر 28 دسمبر 2015 18:07

داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے، سعودی مفتی اعظم

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیزالشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد دولت اسلامیہ’’ داعش‘‘ کو شکست دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں (داعشی جنگجوؤں کو)اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا۔ بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :