2020ء تک جے ایف 17 تھنڈر، میراج طیاروں کی جگہ لے لیں گے:ایئرچیف

پیر 28 دسمبر 2015 18:13

2020ء تک جے ایف 17 تھنڈر، میراج طیاروں کی جگہ لے لیں گے:ایئرچیف

کامرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔28 دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کی کامرانیوں کا ایک اور سال مکمل، جے ایف 17 تھنڈر کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا۔ 16 طیارے فضائی فورس میں شامل کر لئے گئے۔ آئندہ سال 20 سے 24 طیارے بنانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

ایئر چیف سہیل امان نے پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں خطاب کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی حفاظت اور خطے میں امن کا ضامن قرار دیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ 2020ء تک جے ایف 17 تھنڈر، میراج طیاروں کی جگہ لے لیں گے۔ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر کا پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔