رضا فاروق میموریل لائبریری مکمل ہونے کے باوجود بند

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 18:16

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔28 دسمبر۔2015ء ) اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جاسکا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق معروف قانون دان مصطفی رمدے اور ایم این اے میاں اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کھولا نہ جاسکا رانا شمشاد علی صدر اخبار فروش یونین پیرمحل سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ماہر قانون دان چوہدری مصطفی رمدے سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں ۔