نیشنل ایکشن پلان کوسیاست کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے،اسلم ابڑو

وزیراعظم نے امن اومان کے معاملہ پرسمجھوتہ نہ کرنے کاعزم کررکھاہے،سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ سندھ

پیر 28 دسمبر 2015 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔28 دسمبر۔2015ء)کراچی میں امن اوامان کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کادورہ کامیاب رہا،نیشنل ایکشن پلان پورے ملک کیلئے ہے ،پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کوچھپانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کررہی ہے ،پیپلزپارٹی صرف ایک شخص کوبچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کوسیاست کی بھینٹ چڑھاناچاہتی ہے ،وزیراعظم کی مدبرانہ کاوشوں سے ہم دہشگردی کے اس مشن میں کسی طوربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ تین روپے کمی سے ملکی صنعت کا پہیہ پھرتیزی سے چل پڑے گا، وفاق کی امن سے متعلق کوششوں کوصرف عوام ہی نہیں تاجربرادری نے سراہاہے، صوبائی وزیرنثارکھوڑوکے بیان پرسیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمداسلم ابڑونے کہاکہ وزیراعظم کسی شہریاصوبے کانہیں بلکہ پورے ملک کاہوتاہے ،کراچی میں امن وامان کی بحالی صرف مسلم لیگ ن کی ہی نہیں کراچی کے عوام کی بھی دلی خواہش ہے ،شہرمیں امن کاقیام رینجرزاوردیگرسیکورٹی کی مشترکہ کاوشوں سے قائم ہواہے، کراچی کے میڈیاہاؤس سے جارہی اپنے ایک بیان میں محمداسلم ابڑونے کہاکہ وفاق کاصوبے میں گورنرراج کاکوئی ارادہ نہیں ہے یہ خوف صرف ملک خزانہ لوٹنے والوں کالاحق ہے ،پیپلزپارٹی صرف ایک شخص کوبچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کوسیاست کی بھینٹ چڑھاناچاہتی ہے یہ وہی نیشنل ایکشن پلان ہے جس کی تمام جماعتوں میں تائید وحمایت کی تھی اورعسکری قیادت پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیاتھا،دہشتگردی میں کرپشن کے پیسہ کااستعمال ہونے کی وجہ سے چور،لٹیرے سیاستدانوں کااپنی کرسی کاخطرہ لاحق ہوگیااس لئے وفاق کی خلاف ہرزہ سرائی پراترآئے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت نے آتے ہی سب سے پہلی ترجیح امن وامان کی دیتے ہوئے کسی بھی قسم کے سمجھوتہ سے انکارکیاتھا۔