حکومت کی جانب سے 8 ڈالر میں ایل این جی گیس فراہم کرنے والی کمپنی کی بجائے 18 ڈالر کی قیمت دینے والی کمپنی سے گیس خریدنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 19:26

حکومت کی جانب سے 8 ڈالر میں ایل این جی گیس فراہم کرنے والی کمپنی کی بجائے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) حکومت کی جانب سے 8 ڈالر میں ایل این جی گیس فراہم کرنے والی کمپنی کی بجائے 18 ڈالر کی قیمت دینے والی کمپنی سے گیس خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور میزبان آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ قطر سے خریدی جانے والی ایل این جی مہنگے داموں خریدی جا رہی ہے۔ حکومت کو ایک کمپنی کی جانب سے 8 ڈالر کی قیمت میں گیس فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم اس کمپنی کی پیش کش کو ٹھکرا کر حکومت نے 18 ڈالر کی قیمت پر گیس فراہم کرنے والی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :