سال دو ہزار پندرہ اپنے اختتام قریب

رواں برس بالی ووڈ میں تقریبا 150 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں ، اداکار سلمان خان کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں

پیر 28 دسمبر 2015 19:59

سال دو ہزار پندرہ اپنے اختتام قریب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) سال دو ہزار پندرہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اسی حوالے سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے والی بالی ووڈ کی چند ہٹ فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔رواں برس بالی ووڈ میں تقریبا 150 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی چند فلموں کے ہی حصے میں ا?ئی، سال دو ہزار پندرہ میں اداکار سلمان خان کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ اداکاراوٴں میں کرینہ کپور ، دیپکا پڈکون اورکنگنا رناوت پر قسمت کی دیوی مہربان نظر آئی۔

انڈیا باکس آفس کے مطابق اس سال پہلے نمبر پرسلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان رہی جس نیتقریبا تین ارب 16 کروڑ 78 لاکھ روپے کمائے۔سال کی دوسری بہترین فلم پریم رتن دھن پا?و قرار پائی ، فلم نے ایک ارب 87 کروڑ 49 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تنو ویڈز منو کا سیکوئل ارب 51 کروڑ روپے سیزائد کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔

چوتھے نمبر کی پوزیشن پر فلم باہوبلی نے قبضہ جمایا ، فلم کیہندی ورڑن نے ایک عرب 10 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔پانچویں نمبر پر اداکار ورون دھون اور شردھا کپور کی فلم اے بی سی ڈی 2 رہی جس نے ایک ارب چار کروڑ روپے سے زائد کمائے۔سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دل والے بھی شامل ہے جس نے پانچ دنوں میں تقریبا 85 کروڑ روپے کمائے۔جبکہ رنویر سنگھ ، دیپیکا اور پرینکا چوپڑہ کی فلم باجی راوٴ مستانی نے پانچ دنوں میں تقریبا 62 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :