محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے خفیہ معاہدے پر دستخط کروا لیے

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 20:16

محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے خفیہ معاہدے پر دستخط کروا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر کھلاڑیوں کی ممکنہ بغاوت کو روکنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے ایک معاہدے پر دستخط کروا ئے گئے ہیں جس کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی نے محمد عامر کی وجہ سے ٹیم کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔