رینجرزکیاختیارات کامعاملہ وزیراعظم نے حل نہ کیا تو دیگر آپشن موجود ہیں:نثارکھوڑو

پیر 28 دسمبر 2015 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرزکیاختیارات کامعاملہ وزیراعظم نے حل نہ کیا تو دیگر آپشن موجود ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے آپشنز کی بات وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز کے اختیارات سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے چند روز قبل یہ بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،کراچی کے تحفظ کے لیے وفاق کے پاس دیگر قانونی اور آئینی آپشنز بھی موجود ہیں۔

مگر اب کچھ آپشنز سندھ کے وزیر تعلیم اورپیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما نثار کھوڑو بھی لے کر آئے ہیں،جن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قراردادنظراندازکرکے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوازشریف پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چوہدری نثار وزیراعظم کو بائی پاس کرکے نا صرف وفاق کو صوبوں سے لڑا نے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے سازش بن رہے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

متعلقہ عنوان :