ملک میں یکم جنوری 2016 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 20:56

ملک میں یکم جنوری 2016 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) ملک میں یکم جنوری 2016 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 26 دسمبر تک ملک میں امپورٹ کیے گئے تیل کی قیمت کے اعدا دو شمار کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں تقریبا 4 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ او بی سی کے قیمت میں ایک روپے فی لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ، ماہرین کے مطابق وزارت خزانہ کیجانب سے ٹیکس میں ردوبدل اگلے ماہ کیلیے قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔