ایم سی بی نجکاری، میاں منشاء نے نیب کو تحریری جواب جمع کرادیا

ایم سی بی نجکاری میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، میرے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں، میاں منشاء کا45صفحات پر مشتمل جواب

پیر 28 دسمبر 2015 21:20

ایم سی بی نجکاری، میاں منشاء نے نیب کو تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) مسلم کمرشل بینک کے صدر میاں منشاء نے نیب کو اپنا تحریری بیان جمع کرادیا ہے ۔ میاں منشاء کا یہ بیان45صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم سی بی بینک نجکاری میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہاتھ صاف ہیں میاں منشاء نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایم سی بی کی نجکاری میں انہوں نے قانون کے مطابق حصہ لیا اور قواعد کے مطابق یہ بینک خریدا گیا ہے بینک کی خریداری میں نہ کوئی سیاسی تعلقات استعمال کئے گئے اور نہ ہی کوئی رشوت دی گئی ہے نیب حکام ایم سی بی کی بینک نجکاری بارے مبینہ طور پر اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں اور میاں منشاء ذاتی حیثیت میں طلب کرکے سوالات جوابات کا دوسرا سیشن پہلے کرچکے ہیں عدالت عالیہ لاہور نے نیب کو میاں منشاء کے مزید طلب کرکے تحقیقات بارے حکم امتناعی جاری کرچکی ہے میاں منشاء پر الزام ہے کہ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ ساز باز کرکے یہ بینک خریدا تھا جس میں قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا نیب حکام نے میاں منشاء کے علاوہ ایم سی بی نجکاری تحقیقات میں سیکرٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بینک سیکرٹری نجکاری بورڈ اور بینک کے نو ڈائریکٹرز کو بھی طلب کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :