اسمارٹ فون برانڈ انفنکس موبلٹی نے جدید نوٹ سیریز وٴپروڈکٹ ، انفنکس نوٹ 2 ایل ٹی پاکستان میں متعارف کراووانے کا اعلان کردیا

پیر 28 دسمبر 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) افریقہ کے صف اول کے آن لائن اسمارٹ فون برانڈ انفنکس موبلٹی نے اپنے جدید نوٹ سیریز وٴپروڈکٹ ، انفنکس نوٹ 2 ایل ٹی پاکستان میں متعارف کراووانے کا اعلان کیا ہے۔ انفنکس نوٹ 2 ایل ٹی سال 2016 سے قبل صرف DARAZ.PK پر دستیاب ہوگا۔انفنکس موبلٹی کے چیف ایوٴگزیکٹو بینجمن جیانگ نے کہا کہ انفنکس ہاٹ نوٹ کے بارے میں صارفین کی مثبت رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے زیادہ بہتر اور جدید پروڈکٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انفنکس موبلٹی نئی خصوصیات کا حامل ہوگا جو آپ کی روز مرہ کی زندگی کو آسان بنائے گا۔“ انفنکس نوٹ 2 ایل ٹی کے اسکرین 5.98" انچ کی ہے اور اسکے سلم بیزلز ڈسپلے کی جگہ کو بڑہاتے ہیں۔اس کی شاندار 720 X1280 ایچ ڈی ریزولوشن قدرتی رنگوں کو نمایاں کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

5.98" انچ کی اسکرین آپ کی کارکردگی کو بڑہاتی ہے اور صارف کے لئے ای میل ، نوٹس لکھنا اور Visio-conferences بہت آ سان ہو جاتا ہے ۔

نوٹ 2 ایل ٹی میں 13 میگا پکسل کا کیمرہ پچھلی طرف ہے اور آپٹما ئزڈ 3P لینز ،2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، f/2.0 اپرچر۔ پچھلے کیمرے میں سام سنگ S5K3M2 ISOCELL CMOS سینسر اور 5P لینز f/2.0 اپرچر کے ساتھ ہے جو78 ڈگری کا شوٹنگ اینگل دیتا ہے ۔اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں اور ہم ان کو کال کرنے کے علاوہ بھی استعمال کرتے ہیں۔ نوٹ 2 ایل ٹی میں 4040 mAh لی پولی مر بیٹری ہے ۔ یہ بیٹری دو دن چلتی ہے ۔4040 ایم اے ایچ کی بدولت صارفین کی کار کر دگی اور روز مرہ کام کرنے کی صلاحیت میں 80% تک اضافہ ہوجاتا ہے ۔بیٹری آپ کو 30 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم ، 12 گھنٹے ویڈیو دیکھنے ، 45 گھنٹے موسیقی سننے اور 10 گھنٹے انٹرنیٹ سننے کا موقع دیتی ہے۔#

متعلقہ عنوان :