شام میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ، 32افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی

پیر 28 دسمبر 2015 21:30

شام میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ، 32افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) جنگ زدہ ملک شام میں ایک مرتبہ پھر قیامت ٹوٹ پڑی، صوبہ حمس میں یکے بعد دیگرے دوالگ الگ دھماکوں میں کم ازکم 32افرادجاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔برطانیہ میں موجود انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی سیرین آبزرویٹری نے بتایاکہ صوبے کے وسط میں واقع ضلع زہرا ایک کاربم دھماکے اور ایک خود کش حملے میں لرز اٹھاجبکہ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کاکہناتھاکہ دونوں ہی کار بم دھماکے تھے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل تک حمس میں باغیوں کا قبضہ تھا لیکن حکومت نے بعد میں آزاد کرالیاتھا۔یہ دھماکے ان حملوں کے محض تین ہفتے بعد ہی ہوئے ہیں جن میں 16افراد جاں بحق ہوئے تھے اور داعش نے ذمہ داری قبول کی تھی ، داعش نے تاریخی شہر پامیراسمیت حمس کے کئی علاقوں پر قبضہ کررکھاہے۔2011ء میں حکومت کے خلاف شروع ہونیوالے خونی تصاد م میں اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ حمس شہر اس ماہ کے اوائل میں باغیوں کے ساتھ معاہدے کے بعد حکومت کے کنٹرول میں آیاتھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :