وزیر اعظم نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کی تقریب میں کراچی میں کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری انتظامیہ کو مبارک باد دی

پیر 28 دسمبر 2015 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کی تقریب میں کراچی میں کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری انتظامیہ کو مبارک باد دی، لیکن انہوں نے آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کا ذکر تک نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس پر سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اس طرح سندھ حکومت کو نظرانداز کرآنا ملک کے سیاسی حالات کے لیے بہتر نہیں ہے ۔ اس سے وفاق اور سندھ میں تنازعہ کم نہیں بلکہ بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :