کراچی کا امن پاکستان کاامن ہے ،اڑھائی سال کے فوائدکوضائع نہیں ہونے دیں گے ،خواجہ آصف

دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے کوادھورانہیں چھوڑاجائیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 دسمبر 2015 22:09

کراچی کا امن پاکستان کاامن ہے ،اڑھائی سال کے فوائدکوضائع نہیں ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کراچی کا امن پاکستان کاامن ہے ،اڑھائی سال کے فوائدکوضائع نہیں ہونے دیں گے ،دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے کوادھورانہیں چھوڑاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ کراچی پاکستان کی معیشت کاحب ہے اورکراچی کے امن سے پورے ملک کاامن وابستہ ہے یہ بات مسلمہ ہے کہ کراچی میں اڑھائی سال سے جاری آپریشن میں جوفوائدحاصل ہوئے ہیں انہیں رائیگاں نہیں ہونے دیاجائیگااورجب تک کراچی میں مکمل امن نہیں ہوجاتاتب تک آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے تحفظات پربات کی جاسکتی ہے سیاسی اعتراضات پیپلزپارٹی کاحق ہے ،لیکن آپریشن کورول بیک کرنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اورکرپشن آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔انہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کیاجاسکتا،ہم سیاسی لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی فرنٹ فٹ پرکھیلے اورآپریشن کولیڈکرے ،رینجرزکے اختیارات کومسئلے کاسیاسی حل نکل آئے گا

متعلقہ عنوان :