حکومت منگھوپیر کی عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے‘ حلیم عادل

آل منگھوپیر اسکول ایسوسی ایشن کے تحت نیا ناظم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب کی اختتامی تقریب سے چیئرمین پاکستان ہیلپ لائن سید قیصر محمود ودیگر کا خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) آل منگھوپیر اسکول ایسوسی ایشن کے تحت نیا ناظم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی حلیم عادل شیخ تھے نیا ناظم کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت منگھوپیر کی عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے تقریب میں پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود نے خصوصی شرکت کی ۔

اختتامی تقریب میں سید قیصر محمود‘ ایاز الحسن‘ فیض اﷲ خان‘ علی احمد صدیقی‘ اور لطیف رند کی شرکت ٹورنامنٹ منگھوپیر میں امن کی بحالی کی خوشی میں منعقد کیا گیا ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا دیگر مہمانوں میں پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود نائب صدر‘ ایاز الحسن‘ پاکستان ہیلپ لائن کے جنرل سیکریٹری مدثر اکرام‘ عبدالطیف رند‘ معروف صحافی فیض اﷲ خان‘ انیس پاشا‘ نعمان علی سیفی‘ ہاشم انصاری ودیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ منگھوپیر سے خوف کی فضاء ختم ہوگئی ہے ‘ یہاں کے باشندے محنت اور لگن سے ہر میدان میں اپنا لوہا منواتے ہیں ‘ لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی اور شہری حکومت نے منگھوپیر کو لاوارث بنا کر رکھ دیا ہے ‘ پسماندگی جیسے منگھوپیر کی مقدر میں لکھ دیا گیا ہو‘ آج منگھوپیر میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں لیکن کھیلنے کیلئے میدان میسر نہیں‘ نیا ناظم آباد منگھوپیر میں اسٹیڈیم تعمیر کرسکتا ہے تو تو حکومت وسائل کے باوجود کیوں نہیں ؟ حکومت ترجیحی بنیادوں پر منگھوپیر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان تعمیر کرے حکومت کی عدم دلچسپی منگھوپیر کو لیاری بناسکتی ہے ‘ پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود کا کہنا تھا کہ آج سے چند سال قبل منگھوپیر کا نام سن کر خوف آتا تھا آج اسی منگھوپیر میں رات کے اوقات میں آتے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ٹیلنٹ کی منگھوپیر میں کوئی کمی نہیں ضرورت حکومت کی دلچسپی کی ہے۔

منگھوپیر کے عوام محب وطن ہیں تعلیم اور کھیلوں سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ یہاں کی عوام نے جب بھی پکارا میں اپنی ٹیم کیساتھ ان کے ہمراہ رہا ہوں۔ عبدالطیف رند کا کہنا تھا کہ منگھوپیر میں امن کی خاطر یہاں کی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، رینجرز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے باعث منگھوپیر میں امن قائم ہوا ہے۔ ایس ایچ او غلام حسین کورائی کی منگھوپیر میں امن قائم کرنے کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، بعدازاں آل منگھوپیر اسکول ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر بشیر احمد‘ سر شاہ نواز‘ معروف اسپورٹس آرگنائزر ساجد رند‘ معروف مہمانوں کو اجرک کے تحائف اور شیلڈ پیش کی۔ اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :