بلیک بیری نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم نہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 22:31

بلیک بیری نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم نہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) بلیک بیری نے پاکستان میں اپنی سروسز ختم نہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور بلیک بیری کمپنی کے مابین صارفین کے ڈیٹا تک رسائی سے متعہلق معاملات طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاملات طے پا جانے کے بعد کمپنی نے پاکستان میں اپنی سروسز بند نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس سے پہلے حکومت کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دینے کے حوالے سے اختلافات ہونے پر کمپنی نے رواں ماہ کی 30 تاریخ کو پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس نئے فیصلے کے حوالے سے باقائدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :