پاکستانیوں کی جانب سے 2015 میں انٹرنیٹ پر 4 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی چیزوں میں بھارتی فلمیں اور ڈرامے شامل

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 23:04

پاکستانیوں کی جانب سے 2015 میں انٹرنیٹ پر 4 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) پاکستانیوں کی جانب سے 2015 میں انٹرنیٹ پر 4 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی چیزوں میں بھارتی فلمیں اور ڈرامے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے کچھ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جن میں سال 2015 کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کے نام شامل ہیں۔ حیران کن طور پر 2015 میں پاکستان کی جانب سے 4 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات بھارتی فلمیں اور ڈرامے ہیں۔ پاکستانیوں کیی جانب سے سب سے زیادہ بگ باس سیزن 8، پھر فلم بجرنگی بھائی جان، پھر کم کم بھگیاء اور پھر پریم رتن دھن پایو کے موضوعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :