کوہاٹ: چار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 10:46

کوہاٹ: چار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : کوہاٹ میں چار دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے چار دہشتگردوں میں نورسعید،مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین شامل ہیں، دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور سکیورٹی فورسز پرحملوں، بم دھماکوں،قتل،اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی میں مالی معاونت کےمجرم قرار پائے تھے ۔

(جاری ہے)

چاروں مجرموں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ جس کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیے ۔

متعلقہ عنوان :