کراچی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتار کرلیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 29 دسمبر 2015 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی میں جمشیدروڈ پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لائنزایریا میں زیرزمین چھپائی گئی دو ہزارگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد کرلی گئیں۔برآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری،ایٹ ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :