پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 اسلامی ممالک کے اتحاد سے باہر رہے:بھارتی وزیراعظم نے ہنگامی دورہ میں پاکستان کو ایران اور روس کا پغام پہنچایا:نشریاتی ادارے کا دعوی
ملک عثمان منگل 29 دسمبر 2015 11:05
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔29 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہنگامی دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ‘ایک نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ مودی نے نواز حکومت کو روس اور ایران کا پیغام پہنچایا جس میں پاکستان کو سعودی سربراہی میں قائم اسلامی اتحاد سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لندن میں بھارتی نمائندوں نے برطانوی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں نریندر مودی اور نوازشریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے احوال سے آگاہ کیا۔
بھارتی حکومت کے نمائندے نے بریفنگ میں بتایا کہ نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات 17 منٹ تک جاری رہی جس میں مودی نے روسی صدر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا جس میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کے زیر انتظام بننے والے 34 اسلامی ممالک کے اتحاد سے باہر رہے اس کے بدلے پاکستان کو مختلف تجارتی اور معاشی مفادات کی یقین دہانی کرائی گئی اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان اسلامی اتحاد میں شامل ہوگیا تو اسے معاشی اور اقتصادی طور پر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.