زمبابوے اور افغانستان کے مابین دوسرا ون ڈے آج ہوگا

منگل 29 دسمبر 2015 11:57

زمبابوے اور افغانستان کے مابین دوسرا ون ڈے آج ہوگا

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ میں کھیلا جائے گا ، 5 میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ شارجہ میں ہونے والی سیریز کے پہلے معرکے میں تو افغانستان نے حریف کو قابو کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

لو سکورننگ میچ میں زمبابوے کو 49 رنز سے شکست ہوئی تھی ، آج سیریز کا دوسرا معرکہ ہے جس میں زمبابوے کامیابی کےلیے سر دھڑ کی بازی لگائیگا گا جب کہ افغان ٹیم اس بار بھی جیت کےلیے پر عزم ہے ۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا ، 5 میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔