2015ء ، ون ڈے میچوں میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں محمد حفیظ اور باؤلنگ میں وہاب ریاض سرفہرست

منگل 29 دسمبر 2015 11:58

2015ء ، ون ڈے میچوں میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں محمد حفیظ اور باؤلنگ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں کھیلے گئے ون ڈے میچز میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے میدان میں محمد حفیظ اور باؤلنگ میں وہاب ریاض بازی لے گئے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 20 میچوں میں 41.15 کی اوسط سے 782 رنز سکور کئے جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی رہے انہوں نے 17 میچز میں 45.58 کی اوسط سے 775 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شعیب ملک 607 رنز کے ساتھ تیسرے، احمد شہزاد 570 رنز کے ساتھ چوتھے اور سرفراز احمد 551 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ باؤلنگ کے میدان میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہے۔ محمد عرفان 24 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور راحت علی 18 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی محمد حفیظ کے نام رہا انہوں نے 19 بار گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکا، شعیب ملک 17 چھکے لگا کر دوسرے جبکہ مصباح الحق 10 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :