میک اپ کرنے پر لڑکی کو بس سے اتار دیا گیا۔ 35پاؤنڈ جرمانہ
فیضان ہاشمی منگل 29 دسمبر 2015 12:10
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر2015ء)ایک 15سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے میک اپ کرنے کی وجہ سے بس سے اتار دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 22دسمبر کو 15سالہ زہرہ صادق بچوں کا ٹکٹ لے کر برمنگھم سٹی سنٹر سے نیشنل ایکسپریس کی کوچ میں سوار ہوئی ۔ کنڈکٹر جب ٹکٹ چیک کرنے آئی تو اسے یقین ہی نہ آیا کہ زہرہ کی عمر 16سال سے کم ہے۔کنڈکٹر نے زہرہ کو کہا اپنی حالت اور حلیے کو دیکھو تم 15 سال کی نہیں ہو۔
کنڈکٹر نے زہرہ سے آئی ڈی، پاسپورٹ اوربرتھ سرٹیفیکیٹ بھی مانگا، جو نہیں تھا۔(جاری ہے)
زہرہ کے مطابق اس طرح کی شناختی چیزیں کوئی ہروقت اپنے ساتھ نہیں رکھتا تاہم اس نے اپنے سکول میں کچھ دن پہلے لی گئی تصاویر کنٹرکٹر کو دکھائی مگر وہ پھر بھی نہیں مانی کہ وہ 15سال کی ہے۔زہرہ کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر نے اسے 35پاؤنڈ کا ٹکٹ دے کر بس سے اتار دیا۔ دوسری بس میں بھی اس طرح کا حادثہ نہ ہوجائے یہ سوچ کرزہرہ چار میل تک پیدل چل کر اپنی منزل تک پہنچی۔
زہرہ کے مطابق بس سے یوں اتارا جانا اور اتنے لمبے فاصلے تک تنہاء چلنا اس کے لیے خوفناک تجربہ تھا۔ زہرہ کا کہنا ہے کہ میں نے تو بس لپ سٹک لگا کر ہلکا پھلکا میک کیا تھا، مگر میں لگ تو 15 کی ہی رہی تھی۔ بس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.