نوکری کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ، 39 سالہ پاکستانی خاتون منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 12:39

نوکری کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ، 39 سالہ پاکستانی خاتون منشیات اسمگل ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 39 سالہ خاتون کو افریقن ساتھی سمیت منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 39 سالہ پاکستانی خاتون کو متحدہ عرب امارات میں نوکری کرنے کی اس قدر خواہش رکھتی تھی کہ منشیات اسمگلر سے مل کر یو اے ای میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے پر آمادہ ہو گئی۔

39 سالہ خاتون اور اس کے افریقن ساتھی نے منشیات کو سامان میں چھُپانے کا ایک منفرد طریقہ اپناتے ہوئے منشیات کو خاتون کے زیورات اور موتیوں سے بنی مالاؤں اور چوڑیوں میں چھُپا دیا۔ دبئی کے اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ منشیات اسمگل کرنے والا شخص ایک ہوٹل کے قریب النخیل ایریا میں پایا جائے گا جس کے بعد پولیس نے ٹریپ کرتے ہوئے افریقن شخص کو ڈھونڈ نکالا ، 39 سالہ پاکستانی خاتون نے ایک درخت کے پیچھے جا کر اپنے ساتھی کو منشیات سے بھرا بیگ تھاما۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران 39 سالہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ مجھے دبئی آنے اور یہاں کام کرنے کا شوق تھا، جس کے سبب میں نے منشیات اسمگلر کی اس پیشکش کو قبول کیا ۔ اسمگلر میری ٹکٹ اور رہائش کا سارا خرچ بھی برداشت کرتا تھا۔ پولیس نے نائجیرین شخص کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے انہوں نے دریافت کیا کہ مذکورہ شخص وزٹ ویزا پر موجود ہے اور وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود یہاں مقیم ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دبئی پولیس نے رواں برس 30 نومبر تک ہیروئن اسمگلنگ کے 104 کیسز درج کیے جن میں 99 کلو سے زائد ہیروئن ضبط کی گئی۔

متعلقہ عنوان :